پاکستان کےپیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
پاکستان کےپیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر اپنے کیرئیر میں ایک اور تمغہ شامل کرلیا ہے۔جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ حیدر علی نے 57 اعشاریہ 20 میٹر کی تھرو کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس کارکردگی کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنا نیا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی قائم کیا. ڈسکس تھرو کے مقابلے میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بھارت کے ایتھلیٹ کے حصے میں کانسی کا تمغہ آیا۔