تازہ ترین

سری لنکن ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ایشیئن ٹیم بن گئی۔راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 429 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ سری لنکن ٹیم ناصرف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ وہ 400 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ایشیئن ٹیم بھی بن گئی۔ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیسری بار 400 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2006 میں آسٹریلیا کے خلاف 435 رنز کا ہدف عبور کیا تھا، یہ ریکارڈ آج تک نہ ٹوٹ سکا۔یہی نہیں بلکہ سری لنکن ٹیم ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز میں 2 مرتبہ 400 رنز بنانے والی واحد ٹیم بن گئی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کی سرزمین پر اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف 353 رنز عبور کیا گیا تھا۔ پاکستان نے 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یہ ہدف حاصل کیا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اس سے قبل سب سے بڑے ہدف کا کامیاب حصول 337 رنز تھا جو پاکستان نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں ہی  حاصل کیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement