تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جوفرا آرچر کو مصروف سیزن کے بعد ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے جبکہ سینئر بیٹر جوز بٹلر انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔  سکواڈ میں مَیسن کرین، ہنری کروکومب اور جیمز کولز کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ لیگ اسپنر عادل رشید ہاتھ کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپس آئے ہیں جبکہ سام کرن بھی انجری سے صحت یابی کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔مَیسن کرین آٹھ سال بعد انگلینڈ کی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے آخری بار 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں پانچویں ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ دو ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔ہیری بروک ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں ہیری بروک (کپتان)، جو روٹ، بین ڈکٹ، ٹام بینٹن، جارڈن کاکس، مَیسن کرین، ہنری کروکومب، سام کرن، جیمز کولز، لیام ڈاسن، ول جیکس، گس ایٹکنسن، سونی بیکر، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔

انگلینڈ کے سلیکٹر مارکس نارتھ کے مطابق پاکستان میں ٹرائی سیریز مختلف کنڈیشنز میں مضبوط حریفوں کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کو آزمانے کا اہم موقع ہے۔

سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement