سٹیڈیم میں موجود چیئرمین PCB غیر معمولی کامیابی کے بعد ہیروز سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کامیابی کے بعد میچ کے ہیروز سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی تھے، چیئرمین پی سی بی باری باری حارث رؤف اور شاداب خان کو گلے ملے۔چیئرمین پی سی بی نے دونوں ہیروز کو گرم جوشی سے مبارکباد اور شاباش دی۔وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی گراؤنڈ میں ہیروز سے ملے اور مبارکباد دی۔