تازہ ترین

سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کوشال مینڈس سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت کریں گے جو کہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement