سہ ملکی ون ڈے سیریز: انگلینڈ کاپاکستان کو 242 رنز کا ہدف
تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کے تین ٹاپ پلیئز 31 جبکہ چوتھا کھلاڑی 74 رنز پر پویلین لوٹ گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلیے جارہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 242 رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 111 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 52 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، رضا اللّٰہ نے 38 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عرفات منہاس نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے 55 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔