تازہ ترین

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ایک غیر معمولی رن آئوٹ نے سب کو حیران کردیا تاہم طویل غور کے بعد امپائر کا فیصلہ درست قرار پایا۔سری لنکا کی اننگز کے 15ویں اوور میں پون رتھنائیکے رن آئوٹ ہوئے لیکن فیصلہ تبدیل کرکے انہیں ناٹ آئوٹ قرار دیا گیا اور کچھ دیر بعد دوبارہ آئوٹ دے دیا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوفرا آرچر نے وکٹ کیپر اینڈ پر تھرو کی۔گیند اسٹمپس تک پہنچنے سے پہلے ہی وکٹ کیپر جارڈن کاکس کے دستانے سے بیلز گر گئیں۔فیلڈ امپائر نے رتھنائیکے کو آٹ دیا مگر ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ اسٹاک نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا۔تقریباً چار منٹ کے غور و خوض کے بعد فیصلہ دوبارہ آئوٹ میں تبدیل ہوا کیونکہ آرچر کی تھرو نے بیلز کے بجائے اسٹمپ کو زمین سے ہی اکھاڑ دیا تھا۔کرکٹ قوانین کے مطابق گیند سے اسٹمپ کا زمین سے نکل جانا بھی وکٹ توڑنے کے مترادف ہے۔اس منفرد واقعے نے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کو بھی حیران کردیا جبکہ ایم سی سی سے قوانین کی مزید وضاحت متوقع ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement