سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان کا انگلینڈ کو 303 رنز کا ہدف
تین ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ اننگز کے آغاز میں ہی قومی ٹیم کو جارح مزاج بلے فخر زمان پہلی ہی گیند پر جبکہ 8 رنز بنانے کے بعد دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 34، سعد بیگ 35 اور گزشتہ میچ کے سنچورین سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 133 کے مجموعے تک قومی ٹیم 5 وکٹوں سے محروم ہوئی۔ ایسے میں حسن نواز نے 79، عرفات منہاس نے 59 اور فہیم اشرف نے 39 رنز بنا کر ٹیم کو 300 کے ہندسے کے قریب پہنچایا جبکہ اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی کے 10 اور حارث رؤف کے 4 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 302 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3، گٹ ایٹکنسن نے 2 جبکہ ول جیکس، جمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔
ENG 197/6 IN 35 OVERS