تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شرون نیازی نے کہا ہے کہ قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی 20 کے میچز کراچی میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ شہر میں ڈومیسٹک کرکٹ کے دیگر ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پی سی بی کے اجازت نامے کے بغیر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے سی سی اے اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔ اجلاس میں شہر میں ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کے فروغ، گراؤنڈز کی دستیابی، ٹورنامنٹس کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسامہ شرون نیازی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سرپرستی میں ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔کراچی کی کرکٹ خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شہر نے ظہیر عباس، جاوید میانداد، معین خان، راشد لطیف، سرفراز احمد اور اسد شفیق جیسے نامور کھلاڑی قومی کرکٹ کو دیے ہیں، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا۔ کراچی میں کرکٹ کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کے سی سی اے اسٹیڈیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ندیم عمر نے اسے بہترین انداز میں تیار کیا ہے اور یہ ملک کے معیاری کرکٹ گراؤنڈز کے ہم پلہ ہے۔

 

 

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement