فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں زیادہ بار 5 یا زیادہ وکٹیں، محمدعباس 21ویں صدی کے کامیاب ترین فاسٹ بائولر بن گئے
قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس سال 2000ء سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باولرز کی فہرست میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ بار اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر بن گئے ہیں۔36 سالہ محمد عباس نے انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے وورسٹر شائر کیخلاف میچ میں پہلی اننگز میں 63 رنز دیکر 5 اور دوسری اننگز میں 65 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 59ویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، یہ یکم جنوری 2000ء یا اس کے بعد ڈیبیو کرنے والے کسی بھی فاسٹ باؤلر کی جانب سے ایک فرسٹ کلاس اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لینے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔محمد عباس نے اب تک 225 فرسٹ کلاس میچز میں 922 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ان کی فرسٹ کلاس کیریئر میں 20.47 کی اوسط، 59 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 14 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے۔صرف تین پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے محمد عباس سے زیادہ مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Leave A Comment