تازہ ترین

فیصل آباد میں جاری انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پیر کو ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 105رنز بنائے۔شہر بانو 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔سری لنکا کی لیمانسا تھلاکا رتنے نے 14 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سری لنکا انڈر 19 ویمن ٹیم نے ہدف 14ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سنجنا کویندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایونٹ کا فائنل سری لنکا ویمن انڈر 19 اور بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا آخری راؤنڈ میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان بدھ کو کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement