تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک یادگار جیت کے موقع پر میرے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے، وہ بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement