تازہ ترین

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔لاہور کے شاہی قلعے میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے بھی شرکت کی، تمام مہمانوں کو چیئرمین پی سی بی کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام غیر ملکی مہمان پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں۔ پاکستان ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کو یادگار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تاریخی مقامات دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ شہر سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے۔ میچ آفیشلز نے بھی تقریب کو ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دیا۔ تقریب میں سری لنکا کے سفارت کاروں، چیف سیکریٹری پنجاب، پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا ءاشرف اور رمیز راجہ، سابق کرکٹرز، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave A Comment

Advertisement