ہانگ کانگ سکسز، دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
ہانگ کانگ سکسز میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 88رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2شکار کئے۔پاکستان نے 89رنز کا ہدف2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،پاکستان نے 89رنز کا ہدف چوتھے اوور میں حاصل کیا، عباس آفریدی اورخواجہ نافع نے دھواں دھار بیٹنگ کی،خواجہ نافع 41اورعباس آفریدی35رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔