تازہ ترین

صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے اسکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی جس پر ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کی درخواست منظور کرلی۔صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement