ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف
ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر211 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما نے 61، تلک ورما نے ناقابلِ شکست 51، شویام دوبے 27، شریاس ائیر 21 اور ایشان کشن نے 20رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Pakstan 52/3 in 8 overs