تازہ ترین

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلے کی میڈل تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، جو نشین کے کوروجی اسپورٹس پارک میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز فائنل کے بعد منعقد ہوگی۔  ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق صدر اے سی سی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فائنل ڈے پر شرکت نہیں کر سکیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہ گیا ہے کہ پہلے سے کیے گئے کمٹمنٹس کی وجہ سے محسن نقوی ایشین گیمز کے لیے نہیں جاسکیں گے۔صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے  ایشین گیمز میں میڈلسٹ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی اور میڈلز وصول کرنے سے انکار کردیا تھا، جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین بھی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement