تازہ ترین

پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ابھی اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔ امید ہے فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔قومی ٹیم ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔ پاکستان نے مسلسل تین کامیابیوں کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اہم کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی کے بغیر مسلسل تین فتوحات حوصلہ افزا ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔پاکستان کے ٹاپ تھری میں ملکی تاریخ کے دو عظیم بیٹرز موجود ہیں۔ بڑے کھلاڑیوں سے بڑے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کی توقع ہوتی ہے۔ ٹاپ آرڈر کی بڑی کارکردگی کے بغیر میچز جیتنا خوش آئند ہے۔ اہم بیٹرز کے لیے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔ سلمان علی آغا کی مڈل آرڈر میں کارکردگی غیر معمولی رہی ہے جبکہ حسن نواز کی بیٹنگ میں بھی مسلسل بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ابتدائی وکٹیں ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے بھی ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement