تازہ ترین

نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا.ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس مدمقابل ہوں گے,میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا.پاکستان گرینز کی قیادت شاداب خان جبکہ پاکستان وائٹس کی کپتانی صائم ایوب کریں گے۔ پاکستان گرینز کی جانب سے فخر زمان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، مہران ممتاز اور سمیر منہاس ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ پاکستان وائٹس کی ٹیم میں حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر، عثمان خان اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق میچز کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، جبکہ تماشائی فضل محمود انکلوژر اور عمران خان انکلوژر سے میچز کا لطف اٹھا سکیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement