تازہ ترین

ٹرینٹ راکٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد سن رائزرز لیڈز کو 5 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔فتح میں اینورن ڈونلڈ کی 19 گیندوں پر جارحانہ 40 رنز کی اننگز اور محمد عامر کی 20 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی شاندار بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔آخری تین سیٹس میں میٹ ہنری، لیوس گریگوری اور محمد عامر نے بہترین لائن اور لینتھ برقرار رکھتے ہوئے صرف 24 رنز دیے جس سے حریف ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس کو فن ایلن کی جلد وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن بین ڈکٹ اور اینورن ڈونلڈ نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔تاہم اختتامی اوورز میں سیم بلنگز اور ٹم ڈیوڈ بڑی شاٹس کھیلنے میں ناکام رہے جس کے باعث راکٹس نے 4 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز لیڈز کا آغاز مایوس کن رہا اور ریان رکلٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Leave A Comment

Advertisement