پاکستان ٹیم ٹی 20ورلڈکپ سے رن ریٹ پر باہر ہوئی ہار کر نہیں؛محمد رضوان
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں رن ریٹ پر باہر ہوئی ہے ہار کر نہیں۔نیٹ سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ ہوگیا آپ صحافیوں پر بھی ہونا چاہئے،آپ لوگوں نے بھی جرمانے کے پیسے دینے ہیں آپ کا بھی یہی حال ہے ۔ میں جرمانہ دینے کو تیار ہوں اگر پی سی بی لے ویسے وہ لینگے نہیں ۔میرا رزق نہیں لکھا تھا اس لئے ٹیم میں نہیں تھا۔ آپ جیسا دکھائیں گے دنیا ویسا ہی دیکھے گی۔شاہین اور سلمان کو جیسا دکھائیں گے ویسا ہی دنیا دیکھے گی ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ لوگ ٹیم کا بہت دفاع بھی کرتے ہیں۔پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں رن ریٹ پر باہر ہوئی ہے ہار کر نہیں۔زمبابوے آسٹریلیا کے ساتھ کیا ہوا ہے۔اس بات کو مانتا ہوں کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں۔ان کا کہناتھا کہ انڈیا کا میچ میں نہیں دیکھتا۔
Leave A Comment