تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیے تو وہ انہیں دنیا کو بلیک میل کرنے اور لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہے اور ایرانی تیل کو نکال کر دیکھا جائے تو اس راستے سے گزرنے والے تیل کی مقدار جنگ شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے تقریباً قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز پر کسی ممکنہ ایرانی کنٹرول کو عالمی توانائی کی رسد کے لیے خطرہ قرار دیا۔اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا ہے تو تہران آبنائے ہرمز پر اپنا اثر و رسوخ بڑھا سکتا ہے، گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس وصول کرسکتا ہے اور یہ طے کرنے کی کوشش کرسکتا ہے کہ کن ممالک کو توانائی کی رسائی حاصل ہو۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایسے ممکنہ منظرنامے کو ناقابل قبول خطرہ قرار دیا۔</p> <div id="div-gpt-story-2" data-google-query-id="CLnogYqgk5cDFeHSDQkdlTYFzA"> <div id="google_ads_iframe_/11952262/express-world-story-2_0__container__" style="border: 0pt; width: 300px; height: 0px;"></div> </div>

Leave A Comment