تازہ ترین

ایران نے دیمونا کے بعد اسرائیل کے ایک اور شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں ,  ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 72 ویں مرحلے میں اسرائیلی شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ ایرانی حملہ غیر معمولی شدت کا تھا، بیلسٹک میزائل نے متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنوبی شہر عراد میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے حملے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسرائیل نے ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کا شکار بننے والے شہر دیمونا اور عراد میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام اسکول بند کر دیئے ہیں۔اسرائیل کی فضائیہ نے جنوبی شہر عراد میں بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی پر باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے واقعے نے ملکی دفاعی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے عراد میں براہِ راست ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ اسے روکنے کی دو کوششیں بھی ناکام رہیں۔

ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں 71 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانوی میڈیا نے حملے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

Leave A Comment