ایران تنازع دراصل فلسطین اسرائیل جنگ کا تسلسل ہے: فضل الرحمان
<p style="text-align: justify;">امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازع دراصل فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا ایک تسلسل ہے۔قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کرتے ہوئے ایران تک پہنچائی گئی ہے۔اگر ایران میں انہیں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو پورے خطے پر اسرائیلی اور صہیونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ اس لیے اس وقت پوری اسلامی دنیا کو ایک اسلامی بلاک بنانا چاہئے، اسلامی دنیا کو سیاسی، باہمی تجارت اور دفاعی حوالے سے ایک مشترکہ معاہدہ کرنا چاہئے۔ اسلامی ممالک اکٹھے ہوں اور اس حوالے سے پوری اسلامی دنیا اپنے لیے ایک سمت متعین کرے، اسی طرح صہیونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ بھی روکا جا سکتا ہے۔</p>
Leave A Comment