ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں، امریکی صدر
<p style="text-align: justify;">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہہ دے دی، ایرانیوں کو ہوشیار اور ذہین قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں۔ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرتا، اسرائیل ایران کے اہم ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا۔ اسرائیل نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگی صورتحال پر غصے کے باعث ایران کے گیس فیلڈ پر حملہ کیا۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment