خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے، علی لاریجانی

سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔

دوسری جانب ایرانی رکن اسمبلی آیت اللّٰہ مظفری کا کہنا ہے کہ ایران کی مجلس خبرگان کا اجلاس ایک روز کے اندر ہوگا، اجلاس میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Leave A Comment