جنگ ہم پر مسلط کی گئی ، دفاعی اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے: عباس عراقچی
<p style="text-align: justify;">ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم دفاعِی اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔لگتا نہیں کہ امریکہ اپنی جارحیت ختم کرنےکےلیےتیارہے، امریکہ ، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمےکے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔</p> <p style="text-align: justify;">جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم امریکہ سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکہ اوراسرائیل نے ہم پرحملہ کیا، امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا، ہم دفاعِی اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال والا منظرنامہ دوبارہ دہرانےکے حق میں نہیں ہیں، جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے، اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی۔آبنائے ہرمز گزرگاہ کھلی ہوئی ہے، ہم نے بند نہیں کی، آبنائے ہرمز صرف دشمنوں سے تعلق رکھنے والے جہازوں کے لیے بندہے، آبنائے ہرمز ان ممالک کے لیے بند ہے جو ہم پر حملے کر رہے ہیں، دوسرے ممالک کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، رابطہ کرکےہم سےبات کرنے والےممالک کو آبنائے ہرمز کا محفوظ راستہ دینےکو تیار ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment