ایرانی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں، بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں، ایران سے دشمنی کی جرات کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، یہ بھی کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی BRICS سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے۔

اگر دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے حق میں آواز بلند کرے اور عملی اقدام کرے، اس سے پہلے کہ جارح قوتوں کے ہاتھوں دنیا لاقانونیت اورمحکومیت کے گڑھے میں دھکیل دی جائے۔ امریکا اور اسرائیل نے اٹھائیس فروری کو ایران پر جو جنگ مسلط کی یہ محض زمین، وسائل یا جیوپالیٹکس کی خاطر نہیں، یہ وہ جنگ ہے جو اس وقت اور آنیوالے دور میں اچھائی اور برائی کے معنی متعین کرے گی۔ پرامن ایرانی قوم پر ایک سال میں دوسری بارحملہ کرنیوالے وہ لوگ ہیں جو ہر جنگی قانون کی خلاف ورزی پر خوشیاں مناتے ہیں، اپنے کھیل کیلیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، خاندانوں کو اذیت دینے کیلیے بچوں کو ذبح کرتے ہیں اور خواتین کے اسپورٹس ہال پر نئے میزائل اس لیے برساتے ہیں تاکہ انکی تباہ کن طاقت کو جانچ سکیں۔

دوسری جانب وہ لوگ ہیں جو ہر حد تک جاکر بےگناہ لوگوں کی جانوں کو بچاتے ہیں، اس لیے یہ جنگ پیشہ ور جھوٹوں اور اپنے وطن کادفاع کرنیوالے فاخر لوگوں کے درمیان ہے۔ یہ انسانیت کے مستقبل کیلیے فیصلہ کن جدوجہد ہے، یہ جنگ طے کرے گی کہ تہذیب نے جو انسانی حقوق، قانون کی بالادستی اور بنیادی اخلاقیات دی ہیں وہ قائم رہیں گی یا انہیں بہا لےجایا جائے گا۔

فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جس پر غلاموں کے جدید اور مغرور آقا غالب ہوں جو استحصال کرتے رہیں یا ہم ایک ایسی دنیا کیلیے کھڑے ہوں جو احترام، انصاف، امن اور انسانی عظمت چاہتی ہے۔ ایسے لمحہ خاموشی بھی برائی کا ساتھ دینے کے مترادف ہوتی ہےاسلیے فیصلہ آپ کےاختیار میں ہے مگر تاریخ اسے یاد رکھے گی۔

Leave A Comment