تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔ عراقچی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کی ناکامیوں کے باعث امریکا پہلے بھی غلط اندازے لگاتا رہا ہے اور اب آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔صدرٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک بار پھر سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے دعوے پر واشنگٹن کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے امریکی مؤقف کو انٹیلی جنس کی ناکامیوں اور غلط اندازوں سے تعبیر کیا۔</p> <p style="text-align: justify;">عباس عراقچی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ &rsquo;ایکس&lsquo; پر اپنے بیان میں کہا کہ جعلی خبروں سے بھی زیادہ بری چیز جعلی انٹیلی جنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں کے باعث غلط اندازے لگاتا رہا ہے اور ایران کے خلاف جنگ اس کی ایک واضح مثال ہے۔ اب آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلط فہمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے ایک روز قبل کیے گئے اس دعوے کے ردعمل میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور زمین پر موجود ہر طاقت سے بڑا ہے، ہمیں اللہ پر بھروسا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">امریکی صدر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم &rsquo;ٹروتھ سوشل&lsquo; پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔ امریکی صدر نے اپنی بحری ناکا بندی کو &rsquo;فولادی دیوار&lsquo; قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکتا۔&nbsp;اپنے بیان میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کو بھی شدید متاثر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے پاس بحریہ اور فضائیہ نہیں رہی، جب کہ پاسداران انقلاب کو بھی نقصان پہنچا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment