ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، روبیو
<p style="text-align: justify;">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، ایران جنگ مہینوں نہیں ہفتوں میں ختم ہونے کی توقع ہے۔فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں فوجی مقاصد پانے کے باوجود بھی آبنائے ہرمز کھلی رکھنا ایک ’فوری چیلنج‘ بن سکتا ہے۔ امریکا جنگ ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر بین الاقوامی تعاون حاصل کرے گا۔ خدشہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے لیے ٹول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے، ہرمز بند کرنا خطرناک ہے، ضروری ہے کہ دنیا کے پاس ایک منصوبہ موجود ہو۔ یوکرین کے لیے مختص ہتھیار ایران کے خلاف استعمال نہیں کیے جا رہے، لیکن ایسا ہو سکتا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment