مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی
<p style="text-align: justify;">حالیہ امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی منڈی میں ایک دن میں خام تیل کی قیمت 5.79 فیصد بڑھ گئی۔ خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز اضافے کے بعد 77.09 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران پر امریکی اسرائیلی حملے تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہیں۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فی صد اضافہ ہو گیا، قیمت 80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment