توانائی تنصیبات پر حملے برداشت نہیں، قطر و ترکیہ کا مشترکہ بیان
<p style="text-align: justify;">قطر اور ترکیے نے مشترکہ بیان میں ایران کی جانب سے توانائی تنصیبات پر حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔قطری وزیراعظم اور ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ تیل، گیس تنصیبات پر جارحیت کے دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔</p> <p style="text-align: justify;">ترک وزیرخارجہ حقان فیدان نے کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، ڈپلومیسی ہی تنازعات کا پہلا اورآخری حل ہے۔ ترکیہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں جنگ پھیلانے سے گریز کرے۔</p>
Leave A Comment