برطانیہ نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا
<p style="text-align: justify;">برطانیہ نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا ۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ برطانوی افواج ایران میں امریکہ کے زمینی حملےکا حصہ نہیں بنیں گی۔ ایران جنگ ہماری جنگ نہیں ہے، ہم اس میں نہیں الجھیں گے، ہم نے جو کیا ہے وہ دفاعی اقدام ہے۔ برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھےگا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کےلیےکام کرتا رہے گا۔ جنگ شروع ہونےکے ایک یا دوگھنٹے بعد ہی ہم نے اپنے پائلٹس کو فضاء میں تعینات کر دیا تھا، اقدام کا مقصد برطانیہ کے شہریوں، مفادات اور خطے میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنا تھا۔ ہم برطانیہ کےقومی مفادات، خطےمیں لوگوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، جنگ کےگھریلو سطح پرپڑنے والے اثرات پر جو کچھ کرسکتےہیں کریں گے، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment