تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیئے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق&nbsp; شمالی اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا جو ممکنہ طور پر ایرانی میزائل حملوں کا نتیجہ ہے ۔&nbsp;<br />&nbsp;اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیئے ہیں۔&nbsp; اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کرلی گئی جو کہ اسرائیل کی طرف بڑھ رہے تھے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔</p> <p style="text-align: justify;">اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اپنی عوام سے گزارش ہے کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس وقت اسرائیلی فضائیہ خطرات کو روکنے اور جہاں ضروری ہو جوابی کارروائی کے ذریعے خطرات کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔"</p> <p style="text-align: justify;">بعدازاں الجزیرہ نے بتایاکہ دھماکوں نے شمالی اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، دھماکوں کی بازگشت عین اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اپنے فضائی دفاعی نظام کو ایرانی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کرے گی تاہم جاری حملے سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔</p>

Leave A Comment