تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے بامعنی مذاکرات کے لئے وعدوں کی پاسداری پہلی بنیاد ہے۔ ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے امریکی رویے کے حوالے سے گہرا تاریخی عدم اعتماد آج بھی موجود ہے۔ &nbsp;امریکی حکام کی جانب سے آنے والے غیر تعمیری اور متضاد اشارے ایک واضح اور تلخ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ایران سے بے شرط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایرانی قوم طاقت کے سامنے سر نہیں جھکاتی اور نہ ہی جبر و زور کے آگے جھکتی ہے۔ ہم ہمیشہ با معنیٰ اور سنجیدہ مکالمے کی حمایت کرتے ہیں، لیکن یہ مکالمہ باہمی احترام، خودمختاری کے تحفظ اور مساویانہ بنیادوں پر ہی ممکن ہے۔ ایران کی قومی خودمختاری اور عوام کے وقار کو کوئی بھی طاقت چیلنج نہیں کر سکتی۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے ڈٹے رہیں گے۔</p>

Leave A Comment