خلیج عمان: ایران جانے والے تجارتی جہاز کو امریکی فورسز نے ناکارہ بنا دیا
<p style="text-align: justify;">امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ناکہ بندی پر عمل نہ کرنے والے بحری جہاز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ گیمبیا کا پرچم بردار جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف جانےکی کوشش کر رہا تھا، میری ٹائم جہاز کے انجن روم کو ہیلفائر میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ جہاز ایرانی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا اور اسے 20 سے زائد مرتبہ وارننگ جاری کی گئی کہ وہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ تاہم جہاز کے عملے نے ہدایات پر عمل نہیں کیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔بعد ازاں ایک امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو ہیلفائر میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز ناکارہ ہو گیا اور ایران کی جانب اس کا سفر رک گیا۔ جہاز اس وقت خلیج عمان میں معطل حالت میں موجود ہے اور امریکی فورسز نے اس پر چڑھائی نہیں کی۔ یہ کارروائی ایران کے لیے سمندری تجارت کو محدود کرنے اور جاری ناکہ بندی پر عملدرآمد کے سلسلے کا حصہ ہے۔ </p> <p style="text-align: justify;">امریکی حکام کے مطابق 29 مئی تک 116 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے جبکہ متعدد دیگر جہازوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے تاکہ وہ ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہ ہو سکیں۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment