امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ
<p>امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے۔</p> <p>امریکی ٹی وی چینل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ اس حملے کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز یا سیزفائر کا خاتمہ نہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کے مطابق یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب امریکا اپنی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔</p> <p> چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکا کے حملے سے ایران کے قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے پر متعدد دھماکے سنے گئے۔ بندر عباس میں دھماکوں کی آواز ایرانی فضائی دفاع کی تھی۔</p> <p> </p>
Leave A Comment