ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا
<p style="text-align: justify;">ایران، امریکا جنگ رکوانے میں سفارت کاری کے مشن کے تحت اسلام آباد میں 29 اور 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا۔اجلاس میں پاکستان سمیت ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔اجلاس خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کرنا ہے۔ مذاکرات کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور جنگ کے خدشات کو کم کرنا ہے۔</p>
Leave A Comment