تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ایران کے &nbsp;صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران عالمی برادری کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور نہ ہم خطے میں بدامنی چاہتے ہیں۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ تہران سفارت کاری اورعلاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے اور مغربی ایشیا میں جنگ اور عدم تحفظ کا اصل سبب ایران نہیں بلکہ اسرائیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یقین دلانے کے لیے تیار ہیں کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنانے کے خواہاں نہیں ہیں اور نہ ہی خطے میں بدامنی چاہتے ہیں، اصل مسئلہ اسرائیل کی حکومت ہے جو ہر موقعے کو جنگ اور عدم استحکام برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی مذاکرات کار ملک کی عزت اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment