ایرانی آئل ٹینکر نشانہ بنے تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب

ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ ایرانی آئل ٹینکروں یا تجارتی جہازوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم خطے میں موجود امریکی مراکز میں سے کسی مرکز کو یا دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے جس میں جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی ہے تاکہ اس دوران ایران سے تنازعے کا کوئی حتمی حل تلاش کیا جا سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکی تجاویز پر ایران جلد جواب دے گا مگر ٹرمپ نے ساتھ ہی مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن پروجیکٹ فریڈم مزید قوت کے ساتھ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔  اس بار پروجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، جس میں کچھ اور چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

Leave A Comment