ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے، کانگریس مین ایڈورڈ کیس

امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔ ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پنٹاگان کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ کئی سوالوں کا گول مول جواب دیتے رہے۔ کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دا وار زون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دا وار زون کی رپورٹ کے مطابق انتالیس روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید دس طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔

ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ چوبیس یو ایس اے ایف ایم کیو نائن ریئپر USAF MQ-9 Reaper ڈرونز تباہ ہوئے۔پانچ لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے، چار ایف 15 ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے 10 وارتھوگ A-10 Warthog بھی تباہ ہوا۔ ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی نشانہ بنا جو کہ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی تباہی کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا مگر اسکا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔تین ایف پندرہ ای F-15Es طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے۔ قیمتی ای تھری جی سینتری E-3G Sentry بھی تباہ ہوا جو کہ امریکا کا بڑا نقصان تھا۔

رپورٹ کے مطابق بعض اثاثے ایرانی حدود میں اس لیے تباہ کیے گئے کہ کہیں ایران ان پر قبضہ نہ کرلے۔

Leave A Comment