تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ &rsquo;&rsquo;ایکس &lsquo;&lsquo;پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ قطر کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر نہایت گرمجوشی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔ میں نے خلیجی بحران کے دوران پاکستان کی امن کوششوں کی قطر کی جانب سے مسلسل حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران تاریخی امن معاہدے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ یہ تاریخی کوشش خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔</p>

Leave A Comment