تازہ ترین
تہران، مقبوضہ بیت المقدس: (رھبرنیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے کر دیئے، اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو گئی، حزب اللہ سے جھڑپوں میں شدت آ گئی، اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جبکہ بحرین میں ڈرون حملے سے 32 افراد زخمی ہو گئے۔
بحرین میں ڈرون حملے
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے ڈرون حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کے قریب کم از کم 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کا تعلق بحرین سے ہے، ان میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جس کے سر اور آنکھوں کی شدید چوٹیں آئی ہیں، سب سے کم عمر زخمی دو ماہ کا بچہ ہے۔ زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جنہیں سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
سعودی عرب میں دو افراد ہلاک
سعودی عرب میں ایک رہائشی علاقے پر پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی شہری دفاع نے تصدیق کی کہ سعودی عرب کے الخرج کمشنری میں ایک رہائشی علاقے پر ملٹری پورجیکٹائل گرنے سے دو افرد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں، مینٹینس اینڈ کلیننگ کمپنی کی ایک رہائشی سائٹ پر ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے نقصان ہوا۔پروجیکٹائل گرنے سے مرنے والوں میں انڈین اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں جبکہ متعدد بنگلہ دیشی زخمی ہوئے۔
Leave A Comment