عرب ملکوں کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوگی تو جواب ملے گا، علی لاریجانی

ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، عرب ملکوں کی سرزمین پر اڈے ہمارے خلاف استعمال ہوں گے تو جواب ملے گا۔علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں ہیں۔ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد نہیں ہے، عرب ملکوں کو ایران سے نہیں امریکا اور اسرائیل سے ناراض ہونا چاہیے۔عرب ملکوں کو سمجھنا ہوگا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، جنگ بندی کے لیے ایران پر نہیں امریکا پر دباؤ ڈالیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، امریکی کنٹرول میں اڈے نشانہ بنارہے ہیں۔

Leave A Comment