امریکا کا خارگ جزیرے کے قریب ایرانی ٹینکرز پر حملہ

امریکا نے ایرانی جزیرے خارگ اور جاسک کے قریب ایران کے آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکرز کے عملے کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کے عملے کو علاقوں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کردی۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کے جواب میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران نے پیر کے روز امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملہ کیا جس کی امریکی حکام نے تردید کردی ہے۔اس سے پہلے ایرانی بحریہ نے زیر سمندر بغیر پائیلٹ چلنے والی امریکا کی آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خودکار آبدوز آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر پکڑی گئی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی سمندری حدود کی نگرانی کے دوران امریکی فوج کا ایک ڈرون تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔

Leave A Comment