ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو معطل کرنے کا اعلان کردیا
<p style="text-align: justify;">ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ماہ قبل امریکہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں معطل کر دی ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، جس نے کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد مذاکرات کی راہ ہموار کی تھی، امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ ہونے والے حملوں کے تبادلے کے باعث عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا، "ہم مذاکرات کر رہے تھے، لیکن بدقسمتی سے خود امریکہ نے جارحانہ اقدامات کیے اور اپنے ہی وعدوں کی خلاف ورزی کی۔" غریب آبادی نے مزید کہا، "اسی وجہ سے ہم نے اپنی تمام ذمہ داریاں معطل کر دی ہیں اور اب ان پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔"ایران اس وقت اپنی قومی سلامتی کے دفاع پر توجہ دے رہا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔امریکہ ایک بار پھر دیکھ چکا ہے کہ اس کے جارحانہ اقدامات سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔</p> <p style="text-align: justify;"> ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی رواں ہفتے کہا تھا کہ تہران امریکی حملوں کا "مضبوط" جواب دیتا رہے گا اور فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment