جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب
<p style="text-align: justify;">امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے۔ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتیں بےمعنی ہیں، خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں ہوگی۔ جو ملک اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالے گا وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کرسکتا ہے، ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment