امریکی صدر کی ایران پر حملے کی دھمکی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
<p style="text-align: justify;">صدر ٹرمپ کی ایران کو10 دن کی مہلت کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔تیل کی قیمت میں 2.19 فیصد اضافہ ہوا، امریکی صدر کے بیان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، نیسڈیک، ڈی جے آئی انڈیکس 0.9 فیصد گر گئی۔سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، سرمایہ کار کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے لگے۔</p> <p style="text-align: justify;">واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا تھا کہ 10 دن میں ایران کے بارے میں پتہ چل جائے گا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، معاہدہ نہ کیا تو نتائج برے ہوں گے۔مشرق وسطی میں امن کے لیے ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو خطے میں امن ممکن نہیں ہوگا۔ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بامعنی معاہد کرنا چاہتے ہیں، تقریباً 10 دنوں میں ایران کے بارے میں پتا چل جائے گا، ہمیں ایران کے ساتھ کچھ کام کرنا ہے، ایران کو معاہدہ کرنا پڑے گا ورنہ نتائج برے ہوں گے۔</p>
Leave A Comment