تازہ ترین

<p style="text-align: justify;"><span class="story-text" style="height: auto !important;">قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے مستقل بنیاد پر ٹول وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تاہم بارودی سرنگوں کی صفائی کرتے ہوئے گزرگاہ کی بحالی کے لیے عارضی طور پر فیس وصولی کو قابل گفت شنید قرار دے دیا۔</span><span class="story-text" style="height: auto !important;"> سنگاپور میں شانگری-لاسیکیورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر مستقل ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی تجاویز کی مخالفت کرتا ہے۔</span><span class="story-text" style="height: auto !important;">اس قدام سے دنیا بھر کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا لہٰذا قطر اور اس کے خلیجی شراکت دار آبنائے ہرمز میں طویل المدتی ٹول یا کسی قسم کی فیس کے نظام کی مخالفت کرتے ہیں۔ اگر بارودی سرنگوں کی صفائی یا سمندری تجارتی راستے کی بحالی کے لیے کسی عارضی فیس پر گفت و شنید کے لیے تیار ہوں گے۔</span></p>

Leave A Comment