تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">امریکا نے ایران پر پھر حملہ کر دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پانامہ کے پرچم بر دار ٹینکر جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں ایران میں متعدد فوجی اہداف پر فضائی کارروائی کی ہے۔ایران کی فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا۔&nbsp;کارروائیاں صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">ایرانی میڈیا کے مطابق سرک اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور نشانہ بننے کی اطلاع ہے۔امریکا نے ہفتے کی صبح بھی ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جسے ایران نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ جواب میں خطے کے کئی امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد بحرین نے ایرا نی ڈرون حملوں کا الزام لگایا تھا۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment